یوکرین کو جنگ میں دھکیل کر مغرب رسوا ہوگیا، بشار الاسد
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک)
شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ میں دھکیل کر مغرب رسوا ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق اساتذہ سمیت شعبۂ تعلیم کے دیگر عہدیداروں کے درمیان تقریر میں جو بین الاقوامی یوم اساتذہ کی مناسبت سے تھی، کہا کہ مغرب جس پالیسی پر کام کر رہا ہے وہ اقتدار ہتھیانے اور دنیا کو جنگل راج میں تبدیل کرنے کی پالیسی ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ مغرب نے ثابت کر دیا کہ اسے بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اس نے بین الاقوامی اداروں کو نظر انداز کیا اور دنیا کو جنگل بنا کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب جھوٹ اور فریب میں کافی ماہر ہو چکا ہے، کہا کہ یوکرین کی جنگ سے مغرب اپنے حامیوں کے سامنے رسوا ہو گیا۔
بشار الاسد نے مغرب کی طرف سے روس، شام اور لیبیا کے پیسے ہڑپے جانے کا ذکر کرتے ہوا سوال کیا کہ پھر مالکیت کی آزادی کہاں ہے؟ اس سے پہلے شام کے صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین پر روسیوں کی فوجی کارروائی کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے دنیا بھر میں اب دنیا کے ممالک پر اکریں جنگ کے حوالے سے حقیقت عیاں ہونے لگی ہے اور مغربی جھوٹ آشکار ہوتا جا رہا ہے.