ہومانٹرنیشنلامریکا کے پاس روس سے بات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، چینی...

امریکا کے پاس روس سے بات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، چینی صدرکا بائیڈن کو مشورہ

امریکا کے پاس روس سے بات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، چینی صدرکا بائیڈن کو مشورہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی صدرنے امریکی صدر بائیڈن کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا کے پاس روس سے بات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے.چین کے صدر شی جنپنگ نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کو جلد سے جلد ختم ہونا چاہیئے۔ شین ہوا کے مطابق جعمہ کو شی جنپنگ نے قریب دو گھنٹے بائیڈن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اسکے نیٹو اتحادیوں کو ماسکو کے ساتھ گفتکو کرنی چاہیئے تاکہ یوکرین بحران کا معما حل ہو اور ساتھ ہی یوکرین اور روس کے سیکورٹی خدشات بھی دور ہوں۔ ‘شی’ نے ‘جو’ سے کہا کہ تنازعہ اور ٹکراو کسی کے مفاد میں نہیں ہے، دنیا نہ تو پر امن اور نہ پرسکون ہے، یوکرین بحران وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا: ”گفتگو جاری رکھنا، عوام کے جانی نقصان سے بچنا، انسانی بحران کو روکنا، لڑائی کو روکنا اور جنگ کو جلد از جلد ختم کرانا، ہماری ترجیح ہونا چاہیئے۔“ شی جنپنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کا بوچھ اٹھانا چاہیئے کیونکہ امن و سلامتی بین الاقوامی برادری کا سب سے اہم سرمایہ ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے دونوں لیڈروں کی باتوں کے سلسلے میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر بائیڈن نے شی جنپنگ سے گفتکو میں بیجنگ کی طرف سے روس کو کسی بھی طرح کی مادی امداد نہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر بیجنگ نے ایسا کیا تو اس کے نتائج اسے بھگتنا پڑیں گے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، صدر بائیڈن نے حملے کو روکنے کی کوشش کی تفصیل بیان کی اور روس پر پابندیان لگاکر حملے کا جواب دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل