ہومتازہ ترینیوکرین کے فوجی قافلے پر روس کا ڈرون حملہ

یوکرین کے فوجی قافلے پر روس کا ڈرون حملہ

یوکرین کے فوجی قافلے پر روس کا ڈرون حملہ

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کے فوجی قافلے پر روس نے ڈرون حملہ کیا ہے جس میں فوجی ساز و سامان جارہا تھا. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں حملہ آور ڈرون کے ذریعے یوکرینی فوج کے ہتھیاروں کے ذخیرے اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے باربار نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست اورمغربی ممالک سے اسے کئی ملین ڈالر امداد حاصل ہونے کے بعد روس نے صدر ولادیمیرپوتن کے فرمان سے چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریش شروع کیا۔ جنگ یوکرین کے آغاز سے اب تک روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم جنگ بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل