ہومتازہ ترینروس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس میں انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکووا کے مطابق روس اور یوکرین نے پہلی بار جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا، نو روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے. یاد رہے یہ اس آپریشن کے آغاز کے بعد پہلا قیدیوں کا تبادلہ ہے. قبل ازیں میڈیا نے یوکرین کے صدر کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے میلیٹوپول کے میئر ایوان فیدوروف کے بدلے نو روسی فوجیوں کے تبادلے کی خبر دی تھی۔ روس یوکرین جنگ کے دوران پہلی بار قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ براہ راست ملاقات کی اپیل کی ہے۔

انسانی حقوق کی روسی کمشنر تاتیانا مسکال کوف نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماریوپول کے میئر کے بدلے یوکرین کے ساتھ روسی فوجیوں کا تبادلہ انجام پایا ہے۔ اس سے پہلے یوکرین کے ایوان صدر نے کہا تھا کہ ماریوپول کے میئر ایوان فدر روف کے بدلے نو روسی فوجیوں کو ماسکو کے حوالے کر دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل