ہومپاکستانبلغاریہ میں پاکستان کی سفیر کی بلغاریہ کے وزیر برائے سیاحت سے...

بلغاریہ میں پاکستان کی سفیر کی بلغاریہ کے وزیر برائے سیاحت سے ملاقات

بلغاریہ میں پاکستان کی سفیر کی بلغاریہ کے وزیر برائے سیاحت سے ملاقات

صوفیہ(صداۓ روس)
بلغاریہ میں پاکستان کی سفیر مریم آفتاب نے بلغاریہ کے وزیر برائے سیاحت ہرسٹوپرودانوف سے ملاقات کی. اس
ملاقات میں بلغاریہ کی نائب وزیر سیاحت ڈاکٹر ماریلیہ مودیوا نے بھی شرکت کی. ملاقات میں دوطرفہ سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی پاکستان کی سفیر نے بلغاریہ کے وزیر کو پاکستان کی بطور ایک منفرد ابھرتی ہوئی سیاحتی مقام کے بارے بریفنگ دی. انہوں نے اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا. بلغاریہ کے وزیر نے دونوں ممالک کے مابین سیاحت کو فروغ دینے میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا.

انہوں نے بلغاریہ کی وزارت سیاحت اور پاکستان ٹورزم کارپوریشن کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا.
میٹنگ میں اس بات ہر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور بلغاریہ کے وزارت ساحت کی آن لائن میٹنگ بھی کرائے جائے گی. اس ضمن میں مستقبل کا لائحہ عمل بھی بنایا جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل