ہومپاکستاناسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں وزراءخارجہ اجلاس شروع

اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں وزراءخارجہ اجلاس شروع

اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں وزراءخارجہ اجلاس شروع

اسلام آباد(صداۓ روس)
اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں وزراءخارجہ اجلاس شروع ہوگیا ہے. اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں 57 ممالک کے وزراءخارجہ اور مبصرین شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کر رہے ہیں، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی اجلاس سے قبل چلایاگیا، اجلاس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے جو کشمیر، فلسطین، اسلام فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات سے متعلق ہیں۔مسئلہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہو گا جس میں گذشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ 48 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں 46 سے زیادہ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں، تاہم افغان وزیر خارجہ نے شرکت سے معذرت کرلی۔ ’اتحاد، انصاف اور ترقی‘ کے موضوع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم پاکستان عمران خان خطاب بھی کریں گے۔ دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود بھی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی بطور خصوصی مہمان اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ اجلاس میں کشمیر، فلسطین، اسلامو فوبیا، مسلم اُمّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات پر 140 کے قریب قراردادیں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ او آئی سی اجلاس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل