روسی فوج نے ماریوپول سے 30 پاکستانی بحفاظت نکال لئے
ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے ماریوپول سے 30 پاکستانی بحفاظت نکال لئے ہیں. اتلّت کے مطابق 17 مارچ کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کی بریفنگ کے دوران ماریوپول سے نکالے گئے پاکستانی شہریوں کی تعداد کے بارے میں صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے سوال پوچھا تھا۔
جس کے جواب میں ماریہ ذخارووا نے یہ تعداد کنفرم کرکے بتانے کا کہا تھا۔
آج صدائے روس کو روسی وزارت خارجہ کی طرف سے موصول ہونے والی ایک ایک میل میں
-30 پاکستانی شہریوں کے بارے میں بتایا گیا ہے یوکرین سے نکالے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے نوٹ کیا ہے کہ اس حقیقت کی وجہ سے درست اعداد و شمار فراہم کرنا مشکل ہے ۔
روسی وزارت امور خارجہ کے مطابق کچھ لوگ کریمیا سے اور کچھ پولینڈ کے راستے چلے گئے۔ مغربی ممالک کی طرف جانے والے والے پاکستانیوں کے حوالے سے، ڈیٹا یوکرین کے دائرہ اختیار میں ہے۔ واضح رہے روس کی افواج کو پڑوسی ملک یوکرین میں داخل ہوئے ایک ماہ ہونے کو ہے اور اس دوران جنگ بندی کرانے کی سفارتی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو پائیں۔ صداۓ روس کے مطابق یوکرین کے شہروں میں موجود یوکرینی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر روسی افواج کے حملے جاری ہیں اور ملک کا جنوبی ساحلی شہر ماریوپول اس وقت محاصرے میں ہے جہاں دو لاکھ سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔