ہومپاکستانیومِ پاکستان پریڈ، او آئی سی کے مہمانوں کو J10 طیاروں کی...

یومِ پاکستان پریڈ، او آئی سی کے مہمانوں کو J10 طیاروں کی سلامی

یومِ پاکستان پریڈ، او آئی سی کے مہمانوں کو J10 طیاروں کی سلامی

اسلام آباد(صداۓ روس)
یومِ پاکستان پریڈ کے دوران او آئی سی کے مہمانوں کو J10 طیاروں نے سلامی دی ہے. اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کا آج بدھ کو بھی اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمان یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شریک ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف نے کہا کہ اس وقت دنیائے اسلام کو بڑی آزمائشیں درپیش ہیں۔ نہوں نے کہا کہ ’اسلاموفوبیا کی بڑھتی لہر نے مسلمانوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔‘
انہوں نے انڈیا کے زیراہتمام کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عوام پر جبروتشدد کیا جا رہا ہے۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جاری او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس مسلم امہ کے اتحاد کے لیے اہم موقع ہے۔‘
’پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔ ہم بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم ہیں اور رہیں گے۔‘
انہوں نے کہا دشمن کان کھول کر سن لے ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کو دوبارہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس لے جایا جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل