ہومتازہ ترینروسی طیاروں کی بمباری سے یوکرائنی فوج کا اسلحہ ڈپو تباہ

روسی طیاروں کی بمباری سے یوکرائنی فوج کا اسلحہ ڈپو تباہ

روسی طیاروں کی بمباری سے یوکرائنی فوج کا اسلحہ ڈپو تباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے Su-34 بمبار طیاروں نے یوکرائنی فوج کے ہتھیاروں کے ڈپو اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کے Su-34 لڑاکا بمبار طیاروں نے یوکرین کی مسلح افواج کے ہتھیاروں کے ڈپو اور فوجی ساز و سامان کو ختم کر دیا ہے۔ روسی ایرو اسپیس فورسز کے ایس یو 34 طیارے کے عملے نے یوکرین کی فوج کی فوجی تنصیبات اور فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ فوجی پارکنگ ایریاز، بکتر بند گاڑیاں، ہتھیاروں کے ڈپو کو انتہائی درست ہتھیاروں کے استعمال سے نشانہ بنایا گیا ہے. ٹاسک مکمل کرنے کے بعد لڑاکا بمبار اپنے فضائی اڈوں پر واپس چلے گئے۔

دوسری طرف یوکرینی صدر نے اپنے خطاب میں پہلی مرتبہ انگریزی زبان استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام سے یوکرین کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کی اپیل بھی کی۔ انھوں نے دنیا بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف اور یوکرین کی خود مختاری اور حمایت کے حق میں باہر نکلیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ‘اپنے دفاتر، گھروں، سکولوں، یونیورسٹیوں سے نکل کر یوکرین اور اس کی آزادی کی حمایت کریں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں ساحلی شہر ماریوپول میں اب بھی ایک چوتھائی آبادی یعنی تقریباً ایک لاکھ افراد ‘غیر انسانی حالات‘ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اپنے یومیہ خطاب میں یوکرینی صدر نے ماریوپول میں پھنسے افراد کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان افراد کے پاس نہ پانی ہے، نہ خوراک ہے، نہ ہی ادویات ہیں اور وہ مسلسل بمباری اور گولہ باری کی زد میں ہیں۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل