ہومتازہ ترینروسی افواج نے ایزیوم شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا

روسی افواج نے ایزیوم شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا

روسی افواج نے ایزیوم شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع کے چیف ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران یوکرین کے علاقے خارکوف کے شہر ایزوم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج ایک خصوصی فوجی آپریشن کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 24 مارچ کی صبح تک روسی فوج کے یونٹوں نے خارکوف کے علاقے میں ایزیوم شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے جدید ہتھیاروں نے 13 میزائل لانچرز اور لیسیچانسک شہر میں قوم پرست بٹالین کے ایک عارضی اڈے کو تباہ کر دیا ہے۔ کوناشینکوف کے مطابق روس کی مسلح افواج نے 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی ابتدائی اوقات میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے۔

روسی فوج کی جانب سے کئے گئے ان حملوں نے 13 میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا، جن میں کیف کے جنوب میں دنیلوکا بستی میں نو S-300 سسٹم اور چار Buk-M1 سسٹم، ایک فارمیشن ہیڈ کوارٹر اور دونیسک کے علاقے میں Bakhmut بستی میں ایک میزائل اور آرٹلری ہتھیاروں کا ڈپو اور ایک عارضی اڈہ شامل تھا۔ Lisichansk شہر میں ایک قوم پرست بٹالین کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا.

مزید برآں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم یورپ کے مشرقی حصے میں تعینات فوج میں اضافہ کرنے کی ‘منظوری دینے کے قریب’ ہے۔ نیٹو 30 ممالک کا اتحاد ہے جن کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ کسی بھی ممبر ملک پر مسلح حملے کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ اگرچہ سنہ 2008 میں نیٹو نے یوکرین کو رکنیت کی دعوت دی تھی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکتا تھا جس کی بنیادی وجہ روس کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرنا تھی۔ نتیجتاً یہ ہوا کہ نیٹو ممبران نے یوکرین کو روس کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لیے ہتھیار بھجوانے شروع کیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل