ہومانٹرنیشنلامریکہ اور نیٹو کو روس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے، چین

امریکہ اور نیٹو کو روس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے، چین

امریکہ اور نیٹو کو روس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کو روس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے. چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کو سرد جنگ شروع کرنے کے بجائے روس کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے، امن سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ روس اور یوکرین کو لڑائی کے بجائے بات چیت جاری رکھنے کی ترغیب دیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ سیکیورٹی لازم و ملزوم ہے اور یہ کہ تصادم اور مکمل سیکیورٹی کی خواہش ہی سب سے زیادہ خطرناک صورتحال کا باعث بنے گی۔ یوکرین کو طاقت کے بڑے مقابلے کے لیے فرنٹ لائن بننے کے بجائے مشرق اور مغرب کے درمیان بات چیت کا پُل بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشیدگی کو کم کرنے، بحران کے حل اور امن کی بحالی کے لیے یوکرین کے معاملے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وانگ نے کہا کہ امن سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ روس اور یوکرین کو لڑائی کے بجائے بات چیت جاری رکھنے کی ترغیب دیں، کیونکہ تنازعہ جاری رہنے سے مزید جانی نقصان ہوگا جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی تعلقات کو سنبھالنے میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ یوکرین کی خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور روس کے جائز تحفظات کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل 18 مارچ کی رات امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ ویڈیو لنک پر دو گھنٹے بات چیت کی تھی، جس میں چین اور امریکہ کے صدور نے یوکرین بحران پر بات چیت کی،China-US Prez Talks بائیڈن نے امریکہ کے موقف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ رابطہ قائم کرکے حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گا۔ وہیں چین کے صدر نے کہا کہ چین ہمیشہ امن کا حامی ہے اور جنگ کی مخالفت کرتا ہے، امریکہ اور نیٹو کو بھی روس کے ساتھ مذاکرات کرنی چاہیے تاکہ یوکرین کے بحران کے پس پردہ مسئلے کو حل کیا جا سکے اور روس یوکرین کے سکیورٹی خدشات کو دور کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل