ہومانٹرنیشنلبھارتی وزیر اعظم کا مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور

بھارتی وزیر اعظم کا مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور

بھارتی وزیر اعظم کا مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی وزیر اعظم کا مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور دیا ہے. ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مادری زبان کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان میں پیشہ ورانہ کورس تیار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ مادری زبان میں اعلیٰ تعلیم کو حقیقت بنایا جا سکے۔ خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر سکھ برادری کے سرکردہ لوگوں کے ایک وفد سے ملاقات اور بات چیت کے دوران کہی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وفد نے وزیراعظم سے کسانوں کی بہبود، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، منشیات سے پاک معاشرہ، قومی تعلیمی پالیسی، ہنر، روزگار، ٹیکنالوجی اور پنجاب میں ترقی کے سفر جیسے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

وفد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانشور معاشرے میں نظریات پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے وفد سے درخواست کی کہ وہ عام لوگوں کو تعلیم دینے اور بیدار کرنے میں تعاون کریں۔ اتحاد کی روح پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے تنوع کا مرکزی ستون ہے۔ وزیر اعظم مودی کا اتحاد کے حوالے سے یہ بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ انکی سرکردگی میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کو فرقہ واریت کو ہوا دینے کے سخت الزامات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل