ہومتازہ ترینروسی فوج کا حملہ، یوکرینی بک میزائل سسٹم تباہ

روسی فوج کا حملہ، یوکرینی بک میزائل سسٹم تباہ

روسی فوج کا حملہ، یوکرینی بک میزائل سسٹم تباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج کے حملے میں یوکرینی بک میزائل سسٹم تباہ ہو چکا ہے.روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں بوک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تباہی سے متعلق فوٹیج جاری کی ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین بوک میزائیل سسٹم کو انتہائی جدید ترین اسمارٹ میزائلوں کے ذریعے تباہ کیا ہے ۔ مذکورہ میزائل سسٹم یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب نصب تھا۔

روس نے دو ہزار اکیس کے اواخر میں مشرقی یورپ کی جانب نیٹو کی توسیع کے بارے میں سخت ترین انتباہ دیتے ہوئے، امریکہ اور نیٹو کو سیکورٹی ضمانتوں کی تجویز پیش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔ یوکرین کی جانب سے بار بار نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں اور مغربی ملکوں کی جانب سے کئی سو ملین ڈالر کی مالی اور عسکری امداد کے بعد روس نے چوبیس فروری یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

دوسری جانب اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، خاص طور سے ایٹمی جنگ کہ جو انسانی تمدن کے وجود کے لئے خطرہ ہے، اس بنا پر جو لوگ کہتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع ، بیسویں اور اکیسویں صدی میں بہت سی جنگوں کی راہ میں حائل ہوئی ہے، وہ صحیح کہتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ خطرہ ہمیشہ موجود ہے۔

میدویدیف نے مزید کہا کہ اس وقت روس کی کچھ ایٹمی تنصیبات نیٹو کے ایٹمی ہتھیاروں کی زد پرہیں اور روس کے ایٹمی وارہیڈز بھی یورپ اور امریکہ کو اپنے نشانے پر لئے ہوئے ہیں، تاہم معقول پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل