ہومانٹرنیشنلیوکرین پر حملے کے ذمہ دار جو بائیڈن ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین پر حملے کے ذمہ دار جو بائیڈن ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین پر حملے کے ذمہ دار جو بائیڈن ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سوویت ریاست میں موجودہ امریکی صدر کے بیٹے کے متنازعہ کاروباری معاملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کا یوکرین سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ ٹرمپ نے ہفتے کے روز جارجیا کے کامرس میں ایک بہت بڑی GOP ریلی سے خطاب کیا اور اصرار کیا کہ یوکرین پر حملہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا، جبکہ بائیڈن کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا کہ اس حملے کی ایک وجہ موجودہ امریکی صدر بھی ہیں. سابق امریکی صدر نے جو بائیڈن کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جسے یہ تک نہیں معلوم کہ وہ کیا کر رہا ہے اور اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یہ کہنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دیکھا رہی ہے، یہ سب جعلی خبریں ہیں. انہوں نے کہا کہ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ فی الحال یوکرین پر بمباری کی جا رہی ہے اور اس کی ایک وجہ موجودہ امریکی صدر بھی ہیں.

ٹرمپ کے مطابق جو بائیڈن کو اپنے آپ کو یوکرین کی کسی بھی چیز سے الگ کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ان کے خیال میں موجودہ امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور یوکرین کی ایک گیس کمپنی کے درمیان مبینہ بدعنوان سرگرمی ہے، کہا کہ امریکی صدر کا یوکرین سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے،. انہوں نے بتایا کہ ہنٹر بائیڈن نے 2014 میں بوریسما ہولڈنگز کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی تھی – جو کہ یوکرین کے سب سے بڑے نجی قدرتی گیس پیدا کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے – کیف میں مظاہروں کے فوراً بعد جس نے بالآخر ملک میں مغرب نواز حکومت قائم کی۔ پرتشدد بغاوت کو سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ کی حمایت حاصل تھی، جس میں بائیڈن سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل