ہومتازہ ترینیوکرین کی آزاد ریاستوں کو ملک میں شامل کرنے کا ابھی مناسب...

یوکرین کی آزاد ریاستوں کو ملک میں شامل کرنے کا ابھی مناسب وقت نہیں، روس

یوکرین کی آزاد ریاستوں کو ملک میں شامل کرنے کا ابھی مناسب وقت نہیں، روس

ماسکو(صداۓ روس)
ریاستی دوما کمیٹی برائے سی آئی ایس امور کے سربراہ لیونیڈ کلاشنکوف کا خیال ہے کہ اب روس کا حصہ بننے پر ایل پی آر کے ریفرنڈم کے انعقاد کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ان آزاد ریاستوں کے روس میں شامل ہونے کا ابھی یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ فی الحال ایسے مسائل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جب قسمت کا فیصلہ سامنے ہو. LPR کے سربراہ Leonid Pasechnik نے قبل ازیں نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ مستقبل قریب میں لوگانسک عوامی جمہوریہ میں روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم منعقد کیا جا سکتا ہے جہاں اس کے باشندے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل یوکرین کے تسلط سے حال ہی میں آزادی حاصل کرنے والی لوگنسک جمہوریہ کے سربراہ لیونیڈ پاسیچنک نے صحافیوں کو بتایا کہ مستقبل قریب میں لوگانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) میں روس کا حصہ بننے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ پاسیچنک نے یقین دلایا کہ میرا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں جمہوریہ کی سرزمین پر ایک ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا جہاں لوگ اپنے آئینی حق کا استعمال کریں گے اور روس میں شامل ہونے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بالکل ایسا ہی ہوگا. یاد رہے یوکرین کے تسلط شدہ علاقے Donbass میں engagement لائن پر صورتحال 17 فروری کو کشیدہ ہوگئی۔ اس وقت Donetsk اور Lugansk People’s Republics (DPR اور LPR) پر یوکرائنی فوج کی طرف سے سب سے بڑے پیمانے پر بمباری کی گئی، جس سے شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور شہری ہلاکتیں ہوئیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل