ہومانٹرنیشنلیوکرین کی جنگ کی صورت حال سے دنیا بھر میں خانہ جنگی...

یوکرین کی جنگ کی صورت حال سے دنیا بھر میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، آئی ایم ایف

یوکرین کی جنگ کی صورت حال سے دنیا بھر میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی صورت حال سے دنیا بھر میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے. اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے دنیا میں بد امنی پھیل سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے کہا ہے کہ روسی جنگ کے باعث دنیا بھر میں بد امنی اور خانہ جنگی پھیل سکتی ہے۔ قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے خبردار کیا کہ یوکرین پر حملے اور اس کے نتیجے میں روس پر لگنے والی پابندیوں کے باعث دنیا میں خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے۔ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے مزید کہا کہ جنگ کے اثرات سے ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور ملازمتوں میں کمی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے موجودہ صورت حال کو 2011 میں عرب ممالک میں حکومتوں کے خلاف مظاہروں سے پیدا ہونے والی بد امنی سے تعبیر کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو ایک ماہ ہوچکے ہیں جس میں شدید جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جب کہ روس پر پابندیوں کے باعث گیس اور تیل کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل