ہومتازہ ترینلوگا نسک کی روس میں شمولیت پر ریفرنڈم ہوسکتا ہے، سربراہ لوگا...

لوگا نسک کی روس میں شمولیت پر ریفرنڈم ہوسکتا ہے، سربراہ لوگا نسک

لوگا نسک کی روس میں شمولیت پر ریفرنڈم ہوسکتا ہے، سربراہ لوگا نسک

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کے تسلط سے حال ہی میں آزادی حاصل کرنے والی لوگنسک جمہوریہ کے سربراہ لیونیڈ پاسیچنک نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ مستقبل قریب میں لوگانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) میں روس کا حصہ بننے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ پاسیچنک نے یقین دلایا کہ میرا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں جمہوریہ کی سرزمین پر ایک ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا جہاں لوگ اپنے آئینی حق کا استعمال کریں گے اور روس میں شامل ہونے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بالکل ایسا ہی ہوگا. یاد رہے یوکرین کے تسلط شدہ علاقے Donbass میں engagement لائن پر صورتحال 17 فروری کو کشیدہ ہوگئی۔ اس وقت Donetsk اور Lugansk People’s Republics (DPR اور LPR) پر یوکرائنی فوج کی طرف سے سب سے بڑے پیمانے پر بمباری کی گئی، جس سے شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور شہری ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید برآں 21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے ایک فرمان پر دستخط کیے۔ اس کے بعد ان کے رہنماؤں کے ساتھ دوستی، تعاون اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ 22 فروری کو یوکرینی فوج کی جانب سے روس کی جنوبی ریاست رستوو پر گولہ بری کی گئی. جس کے جواب میں روس نے یوکرین میں اس خصوصی فوجی آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد یوکرینی فوجی قوت کو ختم کرنا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل