ہومانٹرنیشنلروس میں حکومت نہیں تبدیل کروا سکتے، امریکی وزیر خارجہ

روس میں حکومت نہیں تبدیل کروا سکتے، امریکی وزیر خارجہ

روس میں حکومت نہیں تبدیل کروا سکتے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتوار کو کہا کہ واشنگٹن کے پاس روس کے لیے حکومت کی تبدیلی کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، لہذا روس میں حکومت تبدیلی کا امریکا کے پاس کوئی حل نہیں ہے. امریکی وزیر خارجہ نے کہا جیسا کہ آپ جانتے ہیں اور جیسا کہ آپ نے ہمیں بار بار کہتے سنا ہے، ہمارے پاس روس میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے. 26 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں اپنی تقریر میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ اس کے رد عمل میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس تبصرے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ روس میں کس کو اقتدار میں رہنا چاہیے۔

دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پولینڈ کے صدر آنجے ڈوڈا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایک بار پھر جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے جنگ کے لیے ہمیں اسلحہ کی ضرورت ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ مدد نہ کی گئی تو روسی فوج کا اگلا ہدف نیٹو ممالک ہوں گے جن میں سب سے زیادہ خطرات پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بالٹک کو ہیں۔ اس موقع پر پولینڈ کے صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے یوکرینی عوام کے عزم وہمت کی تعریف بھی کی اور روسی صدر سے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ پولینڈ نے یوکرین کو جرمنی میں موجود امریکی فوجی اڈے کے ذریعے جنگی طیارے فراہم کرنے کی تجویز دی تھی تاہم امریکا نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل