ہومانٹرنیشنلروس فوج واپس بلائے تو پابندیاں اٹھائیں گے، برطانیہ

روس فوج واپس بلائے تو پابندیاں اٹھائیں گے، برطانیہ

روس فوج واپس بلائے تو پابندیاں اٹھائیں گے، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے کہا ہے کہ روس فوج واپس بلائے تو پابندیاں اٹھائیں گے،. برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماسکو پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہے بشرط یہ کہ روسی افواج یوکرین کی اراضی سے نکل جائیں۔یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 32 واں روز ہے۔ برطانیہ کی خاتون وزیر خارجہ لیز ٹراس نے واضح کیا کہ اگر ماسکو مکمل فائر بندی اور اپنی افواج کے کے انخلا پر آمادہ ہو جاتا ہے تو پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات برطانوی اخبار “سنڈے ٹیلی گراف” کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

ٹراس نے مزید کہا کہ “کریملن کو یہ بھی وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ مستقبل میں کسی اور جارحیت کا ارتکاب نہیں کرے گا یہاں تک کہ روس کی سینکڑوں شخصیات اور اداروں پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں.. کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یہ پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں “۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ “میں نہیں سمجھتی کہ یہ لوگ (روسی) بات چیت میں سنجیدہ ہیں اسی لیے میرا کہنا ہے کہ ہمیں امن کو یقینی بنانے کے لیے پْر عزم ہونے کی ضرورت ہے”۔لیز ٹراس نے باور کرایا کہ روس پر پابندیوں اور یوکرین کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی ضرورت ہے تا کہ مذاکرات کے دوران میں ماسکو پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

برطانیہ نے بھی دیگر کئی مغربی ممالک کی طرح گذشتہ ہفتوں میں روس اور بیلا روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔روس کے اقتصادی سیکٹروں پر عائد مغربی ممالک کی پابندیوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اسی طرح روس کی سیاسی شخصیات بھی پابندیوں کی لپیٹ میں آئی ہیں۔ ان میں سر فہرست روسی صدر ولادی میر پوتن ہیں۔ ان کے علاوہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف، کریملن کے ترجمان، روسی ارب پتی شخصیات، بینک اور بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل