ہومپاکستاناسلامو فوبیا :کا دن منانے سے لوگوں میں آگاہی بڑھے گی اور...

اسلامو فوبیا :کا دن منانے سے لوگوں میں آگاہی بڑھے گی اور شعوراجاگر ہوگا- روس

15 مارچ کواسلامو فوبیا کا دن منانے کے حوالے سے صدائے روس کے چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی کے ایک سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا نے کہا ہے کہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا دن مقرر کرنے سے لوگوں میں آگاہی بڑھے گی، اشتیاق ہمدانی کے اس سوال کہ، وزیر اعظم عمران خان اور اسلامی تنظیم کی مشترکہ کوششوں سے اقوام متحدہ نے تاریخی قرار داد پاس کی جس کے مطابق 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا دن منایا جائے گا. آپ اس انتہائی اہم فیصلے کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں؟ آپ کیا سمجھتی ہیں ایسی ہی ایک قراردار روسو فوبیا کے نام سے بھی نہیں پاس ہونی چاہئے؟

یہ بھی پڑھیں !

رشین ویزہ – تازہ ترین اپ ڈیٹ!

اس سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذخارووا کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک 190 قوموں اور نسلی گروہوں کا گھر ہے ، اور یہاں 60 سے زائد مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں. یہاں مختلف رنگ و نسل مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بلا امتیاز و تفریق زندگی گزر رہے ہیں، جنھیں پوری آئینی آزادی حاصل ہے. ہم بین الاقوامی مذہبی تفریق و امتیاز کے خلاف کی جانے والی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں. ہم تمام مذاہب کی تقریم و احترم کے قائل ہیں. ہم مذہب کو لے کر عدم برداشت کے خلاف کی گئی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں. ہم جنرل اسمبلی میں نسلی امتیاز اور تعصب، کے خلاف پیش کی گئی قراردادوں کی بھی حمایت کرتے ہیں.

ماریہ ذخارووا نے مذید کہا کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں 76 اجلاس بلائے گئے جس میں 58 ممالک بشمول 28 اسلامی ممالک نے شرکت کی. مزید برآں مغربی اور یورپی ممالک میں اسلام مخالف ہوا اب بھی چل رہی ہے. جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا دن منانے سے لوگوں میں آگاہی بڑھے گی اور اس بارے شعوراجاگر ہوگا. جس سے نفرت انگز بیانات کو روکنے میں مدد ملے گی، لہٰذا روس کسی بھی فوبیا چاہئے وہ مذہبی ہو یا سیاسی ان سب کی مخالفت کرے گا، ہم اب عیسائیت کے خلاف بھی فوبیا دیکھ رہے ہیں، لہذا ہم ان تمام منفی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں !

وزیراعظم عمران خان کی تجویز…روس کا خیرمقدم

افغانستان میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ملالہ یوسفزئی

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل