ہومپاکستانافغانستان میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ملالہ...

افغانستان میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، ملالہ یوسفزئی

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا. نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ عالمی کمیونٹی، تنظیموں اور رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کیلئے کیا بہتر ہے۔ دوحہ میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں پہلے جو بھی ترقی ہوئی تھی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنے کے اعلان کے بعد وہ سب واپس پیچھے چلی گئی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں مرد سرپرستوں کے بغیر خواتین کے جہاز میں سفر پرپابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے درجنوں خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں تاہم انھیں مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعہ کو طالبان کے حکم پر کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہونے والی درجنوں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر سے روکا گیا۔Taliban New Order on Womenافسر کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو سفر سے روکا گیا ان میں متعدد دوہری شہریت کی حامل تھیں جنہیں دبئی، اسلام آباد اور ترکی جانے کے لیے خام ائیر اور آریانا ائیر میں سفر سے روکا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل