ہومانٹرنیشنلبچے اور کمزور دل خواتین و حضرات یہ ویڈیو مت دیکھیں.

بچے اور کمزور دل خواتین و حضرات یہ ویڈیو مت دیکھیں.

ماسکو (صدائے روس)۔
کییف کی افواج ’چوتھے جنیوا کنونشن‘ کی کھلے عام خلاف ورزی کھلے عام کر رہی ہیں جس میں جنگی حالات میں عام شہریوں کی حفاظت پر زور دیا گیا ہے۔ ہمارے زرائع کے مطابق یوکرائنی فورسز پرامن شہریوں کو ہلاک اور زخمی کر رہی ہیں۔ یوکرائن کی مسلح افواج، نیشنل گارڈ اور دہشت گرد گروپوں کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ’1949 کے جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی ہیں جس میں عام شہری آبادی کو جنگ کے دوران تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے

گذشتہ دنوں یوکرائنی فوج نے جنیوا کنونشن کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتارروسی فوجیوں کی فوٹیج منضر عام پر ائی، جس کو دیکھ کر دنیا یہ سمجھ سکتی ہے کہ یہ جنگ روس کے خلاف یا یوکرین کے خلاف نہیں ہے جسے نیٹو ممالک کی حمایت حاصل ہے، بلکہ اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں یوکرین کے گوج اور دہشت گرد روسی قیدیوں کو ٹانگوں میں گولی مارتے ہیں جس کے بعد انہیں مارا پیٹا جاتا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں روسی قیدی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں جن کی ٹانگوں میں گولیاں لگ ہوئی ہیں، ان میں سے کچھ کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ ان حالات میں اس طرح کے زخموں سے بچنے کا امکان بہت کم ہے۔ یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی ہے کہ روسی فوجی زخمی حالت میں پکڑے گئے تھے۔ لیکن نہیں……….

ویڈیو کے آخرمیں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یوکرین کےعسکریت پسند تمام گرفتار گاڑی سے اترنے والے روسی فوجیوں کو ٹانگوں میں گولی مارتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان گولیون اوردرد سے بےہوش ہو جاتے ہیں۔ اوران سب مناظر کی یوکرینی دہشت گردوں نے خودویڈیو بنائی۔ ئی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یوکرینی نازیوں نے ان تمام 8 سالوں میں ڈونباس کے پکڑے گئے محافظوں کے ساتھ بھی کیا کیا ظلم کئے ہونگے۔

پوری دنیا دیکھے کہ یوکرین کی داعش کیسی ہے۔ اور کتنی ظالم ہے. کہ ایک طرف جہاں روس یوکرین کے قیدیوں کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے، یوکرین کی مسلح افواج دوسری طرف روسی فوجیوں کی ٹانگوں پر گولی چلا رہی ہیں اور فوجیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فلم بندی کر رہی ہے۔

جنیوا کنونشن کے تناظر میں یوکرین اور روس میں یہ فرق ہے کہ یوکرئن دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہا ہے. ان کی بنیادی طور پر حکمت عملی مختلف ہےاور ان کا اور جنگی قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک ساتھ سے ظالمانہ ہے، جب کہ روس کا یوکرینی جنگی قیدیون سے سلوک اور حکمت عملی جنیوا کنونشن کے چارٹر کے مطابق ہے روسی حکمت عملی اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ اس اپریشن کے خاتمے کے بعد، رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والے تمام یوکرینی باشندوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس واپس کر بیھج دیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل