ہومتازہ ترینروس ویزا پابندیوں کا جواب اسی زبان میں دے گا، روسی وزیر...

روس ویزا پابندیوں کا جواب اسی زبان میں دے گا، روسی وزیر خارجہ

روس ویزا پابندیوں کا جواب اسی زبان میں دے گا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غیر دوست ممالک کے خلاف انتقامی ویزا اقدامات پر صدارتی حکم نامے کا مسودہ جاری ہے جس کے متبقی روس ان ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا جنہوں نے روسی شہریوں کے لئے ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔ لاوروف نے یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے بین الاقوامی تعاون اور بیرون ملک ہم وطنوں کی حمایت کے کمیشن کے اجلاس کو بتایا اس کے علاوہ، کچھ بیرونی ممالک کی جانب سے غیر دوستانہ اقدامات کے سلسلے میں انتقامی ویزا اقدامات پر صدارتی حکم نامے کے مسودے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس دستاویز کی بدولت ایسے ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے پرپابندیاں عائد کی جائیں گی جو روس مخالف اقدامات کر رہے ہیں. روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ روس جیسے کو تیسا کی مصداق ہر اس ملک کو اسی زبان میں جواب دے گا جو وہ سمجھتے ہیں.

اعلیٰ سفارت کار نے مزید کہا کہ دریں اثنا روس میں داخلے کو تیسرے ممالک کے شہریوں یا بغیر شہریت والے لوگوں کے لیے آسان کر دیا گیا ہے خاص طور پر یوکرین سے آنے والے پناہ گزین کو، تاکہ ان کی زندگی اور صحت کو لاحق خطرات کو روکا جا سکے۔ لاوروف نے کہا کہ یوکرین سے انخلا کر کے روس آنے والے غیر ملکی افراد کے لیے ان کی شہریت والے ممالک میں محفوظ واپسی کے لیے روس میں ان کے داخلے اور قیام کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل