ہومتازہ ترینروس یوکرینی صدورمعاہدے کے دوران مل سکتے ہیں، سربراہ روسی مذاکراتی ٹیم

روس یوکرینی صدورمعاہدے کے دوران مل سکتے ہیں، سربراہ روسی مذاکراتی ٹیم

روس یوکرینی صدورمعاہدے کے دوران مل سکتے ہیں، سربراہ روسی مذاکراتی ٹیم

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدارتی معاون ولادیمیر میڈنسکی جو یوکرین کے ساتھ بات چیت میں روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں نے کہا کہ روس نے تجویز پیش کی ہے کہ روسی اور یوکرائنی صدور ولادیمیر پوتن اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا اہتمام دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ذریعے دو طرفہ معاہدے کے آغاز کے ساتھ کیا جائے. انہوں نے استنبول میں روس یوکرائنی مذاکرات کے بعد کہا آج کی بامعنی بات چیت کے بعد، ہم نے اتفاق کیا اور ایک حل تجویز کیا، جس کے تحت وزرائے خارجہ کی جانب سے معاہدے کی شروعات کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات ممکن ہے، اس طرح اس ابتدائی اور معاہدے کی تفصیلات پر غور کرنے کے دوران یہ مختلف سیاسی باریکیوں اور تفصیلات پر تبادلہ خیال ممکن ہوگا.

انہوں نے استنبول میں روسی یوکرائنی مذاکرات کے بعد کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ لہذا اگر معاہدے پر کام اور ضروری سمجھوتہ تیزی سے آگے بڑھتا ہے، تو امن کا امکان بہت زیادہ قریب ہو جائے گا۔ میڈنسکی کے مطابق روس کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا کہ اس طرح کی ملاقات اس وقت ممکن ہوگی جب دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں اور وزرائے خارجہ کی طرف سے تیار کردہ معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ کی شکل کچھ یوں تھی کہ پہلے ایک معاہدے کا مسودہ تیار کیا جاتا، پھر اسے مذاکرات کاروں کے ذریعے منظور کیا جاتا ہے، جس پر وزراء خارجہ ذاتی ملاقات میں دستخط کرتے اور اس کے بعد ہی اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے سربراہان مملکت کے درمیان ممکنہ ملاقات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل