ہومانٹرنیشنلفرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہڑتال کردی ہے. فرانس میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف وزارت خزانہ کے سامنے احتجاج کیا فرانسیسی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے نیشنل ٹیکسی فیڈریشن اور یونین کی اپیل پروزارت خزانہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔ مظاہرین نے موجودہ دس فیصد ویٹ ٹیکس کو سابقہ پانچ فیصد پر لانے سمیت ٹیکس ڈرائیوروں کی حمایت میں سبھی ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ پیرس جیسے مظاہرے نانت اور بوردو نامی شہروں میں بھی ہوئے ہیں۔ فرانس کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایندھن کی قیمتوں میں چودہ فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت دواعشاریہ ایک ایک یورو اور پیٹرول کی قیمت میں ایک اعشاریہ نوچھے یورو فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت رواں برس ترقی نہیں کرے گی اور اس جنگ کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے۔ اس جنگ کے کتنے بُرے اثرات مرتب ہوں گے، اس کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ یہ جنگ کتنی دیر تک جاری رہتی ہے۔ یہ مدت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ عالمی منڈی میں حالیہ مہنگائی عارضی دھچکا ہے یا یہ مستقل طور پر رہے گی۔ برطانیہ میں قائم کنسلٹینسی ادارے آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق یوکرین اور روس کے لیے اس جنگ کے معاشی نتائج ‘سنگین’ ہوں گے لیکن دنیا کے دیگر ممالک کے لیے یہ اثرات مختلف ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل