ہومانٹرنیشنلبرسلز میں بیروزگاری، اسکول اساتذہ کا احتجاج

برسلز میں بیروزگاری، اسکول اساتذہ کا احتجاج

برسلز میں بیروزگاری، اسکول اساتذہ کا احتجاج

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
برسلز میں بیروزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے. یورپی یونین کے اسکولوں کے سیکڑوں ٹیچروں ںے اپنے روزگار کی سیکورٹی کے مطالبے کو لے کر بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اجتماع کیا۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اسکول ٹیچروں نے اپنے اجتماع میں یورپی یونین میں روزگار کے قوانین کے دائرے میں اپنے پیشے سے متعلق ایگریمنٹ کی سیکورٹی اور اس کی ضمانت فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ان ٹیچروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں دسیوں لاکھ لوگوں نے کام کاج کے قوانین سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے مگر ٹیچروں کا یہ طبقہ اس حق سے محروم رہا ہے۔ حق سے محروم ان ٹیچرون میں ایسے ٹیچر بھی شامل ہیں کہ جن کے شاگردوں میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی سربراہ اوروزلا ڈرلائن بھی شامل رہی ہیں۔

دوسری جانب قزاقستان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تمام شہریوں کو یوکرین سے نکال لیا ہے۔
قزاقستان کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق رواں سال مارچ کے آغاز سے تیس مارچ تک اس ملک کے نو سو شہریوں کو یوکرین سے باہر نکالا جا چکا ہے اوراس میں سے سات سو تینتالیس افراد قزاقستان واپس آچکے ہیں ۔
کیف میں قزاقستان کے سفارتخانے نے یوکرین سے قزاقستانی شہریوں کو باہرنکالنے کی کارروائی مکمل ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔ قزاقستان کے سفارت خانے نے رپورٹ دی ہے کہ انتیس مارچ کو کیف سے آخری فلائٹ کے ذریعے مزید ترپن شہری یوکرین سے باہرنکل گئے۔ قزاقستان کے سفارت خانے نے یوکرین میں اپنے کچھ شہریوں کی ممکنہ موجودگی کو مسترد نہیں کیا اتاہم اعلان کیا کہ ان افراد کے یوکرین سے باہر نکلنے کی درخواست کا انفرادی طورپر جائزہ لیا جائے گا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل