یوکرین سے آنے والے مہاجرین کو روسی شہریت آسانی سے ملے گی
ماسکو(صداۓ روس)
سویوز لیگل گروپ کی بانی ارینا گوکووا نے ازوسٹیا کو بتایا کہ یوکرین سے آنے والے مہاجرین کس طرح آسان طریقے سے روسی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ عام بنیادوں پر روسی شہریت حاصل کرنے کے لیے عارضی طور پر آنے والے غیر ملکی افراد کا روس پہنچنا ضروری ہے، پھر عارضی رہائشی اجازت نامہ – TRP حاصل کریں۔ روسی شہریت حاصل کرنے کی بنیادی شرط آپ کے پاس یوکرین کی شہریت ہونا لازمی ہے۔ یوکرینی مہاجر روسی فیڈریشن میں آٹھ ماہ کے قیام کے بعد پرمٹ کے ساتھ ایک غیر ملکی رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے دستاویزات تیار کر سکتے ہیں۔ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے پانچ سال بعد کوئی شخص روسی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
گوکووا نے اس بات پر زور دیا کہ روسی فیڈریشن کی شہریت سے متعلق وفاقی قانون نمبر 62 کے مطابق آسان طریقے سے روسی شہریت حاصل کرنے کی بنیاد یوکرین کی شہریت رکھنا لازمی اور روسی بولنے والے افراد کو ترجیح دینا ہوگا. وکیل کے مطابق لہٰذا یوکرین اور آزاد ہونے والی دونباس عوامی جمہوریہ کے شہری پناہ گزینوں کی حیثیت سے اب ایک آسان طریقے سے روسی شہریت حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر یوکرین کے شہریوں کو شہریت حاصل کرنے کے لیے رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، تو دونباس عوامی جمہوریہ کے شہریوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ اس مرحلے کو چھوڑ سکیں گے اور فوری طور پر شہریت کا اندراج کروا سکیں گے. اس کے علاوہ، یوکرین کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، روسی فیڈریشن کے علاقوں کی قیادت کو سفارش کی گئی کہ وہ پناہ گزینوں کی حیثیت کے لیے درخواست دینے والے یوکرینی باشندوں کو رجسٹر کریں، چاہے کچھ ضروری دستاویزات ان کا پاس نہ بھی ہوں تو ان کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔