ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، روپیہ و روبل میں تجارت ہوگی

روسی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، روپیہ و روبل میں تجارت ہوگی

روسی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، روپیہ و روبل میں تجارت ہوگی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خام تیل کی فروخت، روپیہ و روبل میں ادائیگی اور ہتھیاروں کے سودے کے بارے میں اہنے ہندوستانی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت کے لیے جمعرات کی شام نئی دہلی پہنچے ہیں. یوکرین کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز کے بعد سے کسی اعلیٰ روسی سیاست دان کا ہندوستان کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شام 6 بجے دہلی پہنچ گئے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون روس کی خارجہ پالیسی کی کلیدی سمتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی دہلی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ روس کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ روسی اعلیٰ سفارت کار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی میدان میں روسی-ہندوستانی تعلقات کی بنیاد مساوات اور باہمی اعتماد پر ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف خام تیل کے لیے روپیہ اور روبل میں ادائیگی کے طریقہ کار پر گفتگو کرنے کے لئے ہندوستان پہنچے ہیں، یہ تجویز ہندوستان نے دی ہے کیونکہ امریکی قیادت میں روس پر عائد پابندیوں اور روس کے کچھ بینکوں کو SWIFT سے نکال دیا گیا ہے۔ نئی دہلی رعایتی شرح پر روسی تیل خریدنے کے خلاف نہیں ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آر بی آئی کے سینئر حکام روپیہ-روبل میں ادائیگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے روسی ہم منصبوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی ہندوستان پر مغرب اور اس کے اتحادیوں کا دباؤ رہا ہے کہ وہ روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔ اس سے قبل جمعرات کو روسی وزیر خارجہ چین کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل