ہومتازہ ترینامریکہ عالمی معیشت کی تباہی چاہتا ہے،روسی صدر

امریکہ عالمی معیشت کی تباہی چاہتا ہے،روسی صدر

امریکہ عالمی معیشت کی تباہی چاہتا ہے،روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی معیشت کی تباہی چاہتا ہے. روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اپنے پیدا کردہ مسائل کا الزام دوسرے کے سرڈالنے اور عالمی معیشت کو بحرانوں سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشکلات کو دوسروں کے کھاتے میں ڈالنے اور نئے بحرانوں کے ذریعے اپنا مالی خسارہ پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی دنیا کی معیشت کو بحرانوں کی جانب دھکیلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس پالیسی پر فخر بھی کرتے ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسری عالمی جنگ اور اس کے بعد کے دور کی طرح، عالمی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے روس کے خلاف پابندیاں چند ماہ قبل شروع نہیں کی بلکہ برسوں پہلے سے ایسے حملے کرتا آیا ہے۔ انہوں نے روسی حکومت اور آزاد جمہوریاوں سے ، مغربی پابندیوں کے مقابلے میں منصوبہ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، ہمیں اپنی توانائیوں اور سائنسی بنیادوں پر، طویل المدت منصوبہ بندی کرکے ملک کی ترقی کو آگے لے جانا ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل