ہومتازہ تریندنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا، روسی...

دنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا، روسی وزیر خارجہ

دنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا. روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا سے مغرب کے تسلط کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورو ف نے کہا ہے کہ مغرب 500 سال سے زیادہ عرصے سے دنیا پر حاوی رہا ہے، لیکن اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ہندوستان کے ساتھ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے کی شام نئی دہلی پہنچے۔ روس کے وزیر خارجہ دوسرے امور کے ساتھ ساتھ روس سے تیل کی خریداری اور اسکی روبل میں ادائیگی پر بات چیت کے لیے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

سرگئی لاورو ف کے دورہ ہندوستان کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہوں نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیے جائیں گے۔

ولادیمیر پوتن نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ عالمی عدم استحکام سے منافع کمانے کی کوشش میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے وجود کے آغاز سے ہی دنیا پر مغرب بالخصوض امریکہ کے تسلط کے خاتمے کی بات کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل