ہومتازہ ترینجھوٹی معلومات، روس نے ویکیپیڈیا کو انتباہ جاری کردیا

جھوٹی معلومات، روس نے ویکیپیڈیا کو انتباہ جاری کردیا

جھوٹی معلومات، روس نے ویکیپیڈیا کو انتباہ جاری کردیا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے ذرائع ابلاغ اور مواصلات کے نگراں ادارے (Roskomnadzor) نے کہا کہ اس نے ایک بار پھر وکی پیڈیا سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں غلط معلومات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس نے ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر یہ اطلاعات نہیں مٹائی گئیں تو ویکیپیڈیا پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق روس نے ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا۔ اطلاعات کے مطابق روسی ریڈیو کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ہم ویکیپیڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ یوکرین کی صورتحال کے بارے میں جو غلط اطلاعات شائع کی ہیں انہیں مٹا دے۔

روس نے ویکیپیڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں “خصوصی آپریشن” کے ساتھ ساتھ روسی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔ روسی قانون کے مطابق کوئی انٹرنیٹ ذریعہ جو درخواست پر غیر قانونی معلومات کو نہیں مٹاتا، اسے 4 ملین روبل یعنی 48120 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ واچ ڈاگ کے مطابق ویکیپیڈیا کی انتظامیہ پہلے جاری کردہ درخواستوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ “Roskomnadzor پہلے ہی ویکیپیڈیا سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات کو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ اس مطالبے کو انٹرنیٹ ریسورس کی انتظامیہ نے نظر انداز کر دیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل