ہومانٹرنیشنلچین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے معاہدے کی مذمت کردی

چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے معاہدے کی مذمت کردی

چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے معاہدے کی مذمت کردی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے معاہدے کی مذمت کردی ہے. اطلاعات کے مطابق چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ہائیپر سونک اسلحے اور الیکٹرانک جنگ کی صلاحیت پیدا کرنے کی مشترکہ کوشش کے اعلان کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جن نے منگل کے روز پریس بریفنگ میں کہا کہ جو بھی یوکرین کے بحران کو نہیں دیکھنا چاہتا اسے ایسے کام سے بچنا چاہیئے جو دنیا کے دوسرے حصے کو اس طرح کے بحران میں ڈھکیل سکتا ہے۔ انہوں نے اس چینی مثل کو پیش کرتے ہوئے ”جو چیز آپ پسند نہیں کرتے اسے دوسروں پر مت تھوپیئے“، ان تینوں ملکوں کے اسلحے تیار کرنے کے اُس مشترکہ منصوبے کی بابت انتباہ دیاجس کے لئے یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کا مقابلے کرنے کے نام پر جواز پیش کیا جا رہا ہے۔

چینی مندوب کا یہ بیان برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہوئے اس اعلامیہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن، امریکی صدر جو بائیڈن اور اسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے مابین آن لائن میٹنگ میں نیوکلیئر صلاحیت والے اسلحے کے سسٹم بنانے کے لئے سہ فریقی تعاون پر مفاہمت ہوئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل