ہومانٹرنیشنلآئین میں ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے، بھارتی رکن پارلیمنٹ

آئین میں ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے، بھارتی رکن پارلیمنٹ

آئین میں ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے، بھارتی رکن پارلیمنٹ

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ آئین میں ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے. ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی ممبر آف پارلیمنٹ مہوا موئترا نے نوراتری میں گوشت پر پابندی کے بارے میں ایک نئی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین انہیں یہ حق دیتا ہے کہ وہ جب چاہیں گوشت کھائیں۔ اس معاملے پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں جنوبی دہلی میں رہتی ہوں، آئین مجھے گوشت کھانے کی اجازت دیتا ہے۔ اور دکان داروں کو گوشت کے کاروبار کی بھی آزادی حاصل ہے۔ ان کا یہ بیان جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان کے خط میں نوراتری کے دوران میونسپل کارپوریشن علاقے میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد آیا ہے۔

جنوبی دہلی کے میئر مکیش سوریان نے دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ نوراتری کے دوران شراب پر دی گئی چھوٹ کو واپس لیں اور اگر ممکن ہو تو دہلی بھر میں نو دنوں تک شراب کی فروخت بند کر دیں۔ دریں اثنا جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو 2 اپریل سے 11 اپریل تک منائے جانے والے نوراتری تہوار کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔ مکیش سوریان نے کہا تھا کہ ہم تمام گوشت کی دکانوں کو سختی سے بند کر دیں گے، نہ گوشت بیچا جائے گا اور نہ لوگ کھا سکیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل