ہومتازہ ترینویل اسمتھ پر10 سال کے لئے آسکر پروگرام میں شرکت پر پابندی...

ویل اسمتھ پر10 سال کے لئے آسکر پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد

ویل اسمتھ پر10 سال کے لئے آسکر پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
ویل اسمتھ پر10 سال کے لئے آسکر پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے. ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ویل اسمتھ کو 10 سال کے لئے آسکر پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز آسکرایوارڈ کی 94 ویں تقریب میں ہالی وڈ اداکار ویل اسمتھ کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑے۔ تقریب میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ویل اسمتھ نے رویے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں میں نامزد اداکاروں اور مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسا میری فلم کے متعلق کہا گیا کہ میں اس میں ایک دیوانہ باپ ہوں ،آج بھی جو کچھ ہوا وہ محبت میں کیا۔یہ میری بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کامیڈین کرس راک اسٹیج پر بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ دینے کے لیے آئے تھے اور وہاں جاکر تقریب میں موجود افراد پر بات کرنے لگے انہوں نے ویل اسمتھ کی بیوی کو جھڑتے ہوئے بالوں پر مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا اوران کے گرتے ہوئے بالوں کے حوالے سے مذاق کیا ۔اس پر ویل اسمتھ اپنی نشست سے اٹھ کر اسٹیج پر گئے اور کرس راک کو ایک زور دار تھپڑ جھڑ دیا۔کرس راک ایک لمحہ کے لیے خاموش رہے اور پھر کامیڈی کرنا شروع ہو گئے ۔ویل اسمتھ اپنی نشست پر آنے کے بعد بھی کرس راک کو برا بھلا کہتے رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل