ہومتازہ ترینروس، بیلاروس کو مغربی پابندیوں کی وجہ سے انضمام کو تیز کرنا...

روس، بیلاروس کو مغربی پابندیوں کی وجہ سے انضمام کو تیز کرنا ہوگا – پوتن

روس، بیلاروس کو مغربی پابندیوں کی وجہ سے انضمام کو تیز کرنا ہوگا – پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ماسکو اور مینسک کو ایسی صورتحال میں انضمام کو مضبوط کرنا چاہیے جب مغرب نے مکمل پابندیوں کی جنگ شروع کر دی ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ صورتحال میں جہاں مغربی ممالک نے روس اور بیلاروس کے خلاف مکمل پابندیوں کی جنگ چھیڑ رکھی ہے، یہ ضروری ہے کہ یونین سٹیٹ کے فریم ورک کے اندر ہم اپنے انضمام کو مضبوط کریں اور ہم اس حوالے سے متفق ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم اپنے ممالک کی ترقی کو سست کرنے یا انہیں عالمی معیشت سے مصنوعی طور پر الگ تھلگ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرتے رہیں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ (روس اور بیلاروس کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں) بالکل بے سود ہے۔ روس اور بیلاروس بہت سے اقتصادی بانڈز سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں ہمارے صنعتی تعاون کے فریم ورک میں شامل ہیں اور ہمارے خلاف ایسی کوششیں یقینی طور پر ناکام ہوں گی۔

صدر پوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم مزید مضبوط ہوں گے کیونکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے جا رہے ہیں اور ہہم خود کو الگ تھلگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے “درآمد کے متبادل اور مالیاتی اور اجناس کی منڈیوں کے ہموار کام کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ یونین سٹیٹ کی تعمیر کے عمل میں جن ترجیحی کاموں کا مقابلہ کرنا ہے ان میں دو طرفہ تجارت، اتحاد ، ہم آہنگی، انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کا خاتمہ اور روسی اور بیلاروسی شہریوں اور کاروبار کے لیے مساوی مواقع کی تخلیق شامل ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ پچھلے سال اپنائے گئے 28 صنعتی انضمام کے پروگراموں کا حصہ تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل