ہومتازہ ترینماریوپول میں 1000 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے، روسی...

ماریوپول میں 1000 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے، روسی فوج

ماریوپول میں 1000 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے، روسی فوج

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ 162 افسران اور 47 خواتین سروس ارکان سمیت 1,000 سے زیادہ یوکرائنی فوجیوں نے ماریوپول میں ہتھیار ڈال دیئے۔ ترجمان نے کہا کہ روسی افواج اور دونیسک پیپلز ریپبلک کی ملیشیا یونٹس کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں، 36ویں میرین انفنٹری بریگیڈ کے 1,026 یوکرائنی فوجیوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار ڈال دیے اور ماریوپول شہر میں ایلیچا میٹلز فیکٹری کے علاقے کو خالی کردیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 162 افسران اور 47 خواتین سروس ممبرز بھی شامل ہیں۔ جنرل نے بتایا کہ 36ویں میرین انفنٹری بریگیڈ کے کل 151 زخمی یوکرینی فوجیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ان سب کو طبی علاج کے لیے ماریوپول شہر کے ہسپتال لے جایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں 162 افسران بھی شامل ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل بھی یوکرینی فوج کے دستوں نے روسی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل