ہومانٹرنیشنلصدربن گئی، تو فرانس نیٹو سے نکل جائے گا، فرانسیسی صدارتی امیدوار

صدربن گئی، تو فرانس نیٹو سے نکل جائے گا، فرانسیسی صدارتی امیدوار

صدربن گئی، تو فرانس نیٹو سے نکل جائے گا، فرانسیسی صدارتی امیدوار

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتی ہیں تو نیٹو کی انٹیگریٹڈ ملٹری کمان سے ملک کو واپس لے لیں گی اور نیٹو اور روس کے درمیان “سٹریٹجک تال میل” پر کام کریں گی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران، انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی کی امیدوار جس نے ماضی میں نیٹو چھوڑنے کی حمایت کی تھی، نیٹو میں فرانس کی رکنیت پر اپنی موجودہ پوزیشن واضح کی۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ “کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنا” چاہیں گی، لی پین نے وضاحت کی کہ ان کا ارادہ 1966 اور 2009 کے درمیان فرانس کی پالیسی پر واپس آنا ہے، جب فرانس نیٹو کے فوجی معاملات میں شامل نہیں تھا لیکن وہ اس کے سیاسی ڈھانچے کا حصہ رہا۔

فرانسیسی صدارتی امیدوار نے اپنے بیانات پر ہونے والی ممکنہ تنقید سے پہلے ہی کہا کہ نیٹو کی رکنیت پر اس طرح کے مؤقف کا کسی بھی طرح سے مطلب ماسکو کے سامنے سر تسلیم خم کرنا نہیں ہوگا بلکہ وہ فرانسیسی مسلح افواج یا ہتھیاروں کو کسی بھی صورت میں دوسرے ممالک میں رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ غیر ملکی کمانڈ چاہے نیٹو کی ہو یا مستقبل کی یورپی تنظیم فرانس کی فوج صرف اپنے ملک کا ہی دفاع کرے گی. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس ان کی صدارت میں اجتماعی سلامتی کے مفادات اور شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کے متعلقہ آرٹیکل 5 کے لیے پرعزم رہے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل