ہومانٹرنیشنلآرمینیا کی جانب سے روسی گیس کی روبل میں ادائیگی شروع

آرمینیا کی جانب سے روسی گیس کی روبل میں ادائیگی شروع

آرمینیا کی جانب سے روسی گیس کی روبل میں ادائیگی شروع

ماسکو(صداۓ روس)
آر بی سی نے آرمینیا کے وزیر اقتصادیات واگن کیروبیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آرمینیا روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کر رہا ہے. انہوں نے کہا جہاں تک میں جانتا ہوں، آخری چند ادائیگیاں روبل میں ہی ہوئیں تھیں. وزیر نے وضاحت کی کہ قیمتوں کا تعین ڈالر میں ہوتا ہے، لیکن ادائیگی روبل میں کی جاتی ہے۔ گیز پروم کے سرکاری نمائندے سرگئی کپریانوف نے آر بی سی کو تصدیق کی کہ “درحقیقت، آرمینیا کو گیس کی فراہمی کے لیے Gazprom کا معاہدہ کئی سالوں سے گیس کی روبل میں ادائیگی کی اجازت دیتا ہے، اور وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل صدر ولادیمیر پوتن نے حکم دیا تھا کہ غیر دوست ممالک کو روسی گیس کی روبل میں ادائیگی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو ان ممالک کے ساتھ گیس کے معاہدوں کے تحت “سمجھوتہ شدہ” کرنسیوں یعنی ڈالر اور یورو میں ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دے گا۔ انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ Gazprom کو موجودہ معاہدوں میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت کرے۔ 31 مارچ کو صدر پوتن نے ایک فرمان پر دستخط کیے جو غیر دوست ممالک کے خریداروں کے ذریعے روسی گیس کی سپلائی کی ادائیگی کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آرمینیا نے روس کے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کی۔ تاہم 23 مارچ سے روبل کے لیے گیس کی فراہمی پر بات چیت جاری ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل