ہومتازہ ترینگرفتار یوکرینی فوجیوں میں نیٹو کے فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف

گرفتار یوکرینی فوجیوں میں نیٹو کے فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف

گرفتار یوکرینی فوجیوں میں نیٹو کے فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف

ماسکو(صداۓ روس)
یونائیٹڈ رشیا پارٹی برائے بین الاقوامی تعاون کے کمیشن کے نائب سربراہ آندرے کلیموف نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی جانب سے گرفتار یوکرانی فوجیوں میں شمالی اٹلانٹک اتحاد (نیٹو) کے ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے پاس نیٹو ممالک کے فوجی اہلکاروں سمیت کئی غیرملکی قیدی موجود ہیں، انہوں نے کہا جب ہم ان کا ٹرائل کریں گے تو یہ سب کچھ دکھائیں گے اور پوری دنیا دیکھے گی کہ واقعی یوکرین میں کیا ہوا ہے۔ سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں ایشیا، افریقہ، برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک سے کرائے کے فوجی موجود ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کرائے کے فوجی دراصل فوجی اہلکار نہیں ہیں لہذا ان پر بین الاقوامی قانون، یا جنگی قیدیوں کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا.

اس سے پہلے روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیگزینڈر باسٹریکن نے کہا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں کو روس میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کرنے والوں میں یوکرین کی مسلح افواج (AFU) کے بریگیڈز کے پانچ کمانڈر بھی شامل ہیں، جنہوں نے دونباس کی آبادی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ اس سے قبل 13 اپریل کو چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کے میرینز کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ درست انتخاب ہے۔ انہوں نے یوکرائنی فوج پر زور دیا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں بھی سوچیں اور پرامن طریقے سے ہتھیار ڈال دیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل