ہومانٹرنیشنلیونان یوکرین کو مزید کوئی ہتھیار نہیں بھجے گا، وزرا کابینہ کا...

یونان یوکرین کو مزید کوئی ہتھیار نہیں بھجے گا، وزرا کابینہ کا فیصلہ

یونان یوکرین کو مزید کوئی ہتھیار نہیں بھجے گا، وزرا کابینہ کا فیصلہ

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یونان یوکرین کو مزید فوجی سازوسامان نہیں بھیجے گا، یونانی حکومت کے ترجمان Ioannis Oikonomou نے ایک بریفنگ میں تصدیق کی۔ اہلکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ایتھنز نے اس سے قبل اسٹنگر مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم کیف کو بھیجا تھا یا نہیں. جب کابینہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت یوکرین کو اضافی فوجی سازوسامان بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہمارا اب یوکرین کو ایسا کوئی سامان بھجنے کا ارادہ نہیں ہے، نہ ہی یہاں اس طرح کی کوئی بات نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایتھنز نے جو دفاعی سازوسامان پہلے یوکرین کو بھیجا ہے وہ یونان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور نہیں کرتا۔

جب وضاحت کرنے کے لیے کہا گیا کہ کیا یونان نے یونانی فوج کے فعال یونٹوں سے لیے گئے اسٹنگر مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم یوکرین کو بھیجے ہیں تو اویکونومو نے کہا یہ معلوم ہے کہ یوکرین کو انسانی امداد کے ساتھ ساتھ کون سے دفاعی سازوسامان بھیجا گیا ہے۔ لیکن اب سے یوکرین کو کسی قسم کا کوئی فوجی ساز و سامان نہیں بھیجا جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل