ہومتازہ ترینفٹبال میچ کے دوران ریفری نے روزے دار کھلاڑی کو دی اجازت

فٹبال میچ کے دوران ریفری نے روزے دار کھلاڑی کو دی اجازت

فٹبال میچ کے دوران ریفری نے روزے دار کھلاڑی کو دی اجازت

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
فٹبال میچ کے دوران ریفری نے روزے دار کھلاڑی کو دی اجازت جس سے سوشل میڈیا پر اس عمل کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے. جرمن فٹبال لیگ “بنڈس لیگا” کے دوران ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا جب ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دے دی۔ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینزکے درمیان کھیلے جا رہے میچ کے دوران ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو مختصر دورانیے کے لیے روزہ افطار کرنے کی اجازت دی۔

یہ واقعہ میچ کے 64 ویں منٹ کے قریب پیش آیا، ریفری کے حسن سلوک کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ریفری کے اس فیصلے کی ویڈیو کو 99000 سے زیادہ لائکس اور 16,000 ری ٹویٹس ملے ہیں۔ دوسری جانب جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن لٹز مائیکل فرہلیچ نے ریمارکس دیے کہ ریفریز کو کھیل کے وسط میں کھیل روکنے کے حوالے سے کوئی عمومی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ریفری کی انفرادی ذمہ داری ہے اگر وہ کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے ایک چھوٹا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل