یوکرین کے اب تک 23000 فوجی مارے جا چکے، روسی وزارت دفاع
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین کی فوج، نیشنل گارڈ اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہے اور روسی فوج اب تک یوکرین کے 23,367 فوجیوں کو قتل کرچکی ہے. میجر جنرل کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا مغربی میڈیا کو حالیہ بیانات کہ یوکرین کے تقریباً 2500 سے 3000 فوجی آپریشن میں مارے گئے جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی وزارت دفاع کے پاس یوکرین کی فوج، نیشنل گارڈ اور آنے والے غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے قتل ہونے کے بارے میں قابل اعتماد اعدادوشمار ہیں، جن کے بارے میں زیلنسکی یوکرین کے لوگوں سے بات کرنے سے خوفزدہ ہے۔ یوکرینی فوج کے جوانوں کو آج تک ناقابل تلافی نقصانات 23,367 ہیں۔
میجر جنرل کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا مغربی میڈیا کو حالیہ بیانات کہ یوکرین کے تقریباً 2500 سے 3000 فوجی آپریشن میں مارے گئے ہیں جھوٹ ہے۔ جس کا مقصد دنیا سمیت عالمی برادری اور یوکرینی عوام کو گمراہ کرنا ہے.