ہومتازہ ترینروسی میزائلوں نے کیف میں یوکرین کی ٹینک فیکٹری تباہ کردی

روسی میزائلوں نے کیف میں یوکرین کی ٹینک فیکٹری تباہ کردی

روسی میزائلوں نے کیف میں یوکرین کی ٹینک فیکٹری تباہ کردی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روس نے کیف میں بکتر بند گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ پلانٹ اور جنوبی یوکرین کے شہر نکولائیف میں ایک فوجی مرمت کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے انتہائی درستگی والے میزائلوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات بھر 16 اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں یوکرین کے فوجی یونٹس، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو اور ریڈار کی تنصیبات شامل ہیں۔ جمعرات کو یوکرین پر روسی سرزمین پر گولہ باری کے بعد ماسکو نے خبردار کیا کہ وہ کیف پر حملے تیز کر دے گا۔ کیف نے روسی سرزمین پر حملے شروع کرنے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ساحلی شہر ماریوپول میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یوکرینی فوج ماریوپول میں تمام اطراف سے کمزور ہو چکی ہے۔یوکرین کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں جنگ میں شدت آگئی ہے اور ہمیں انتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے۔ اس دوران یوکرین کے دارالحکومت کی کیف اور لویو شہر میں ہفتے کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں تاہم ان کی تفصیلات میڈیا پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل