کلسٹربم کا استعمال یوکرین نے کیا، امریکی میڈیا کا اعتراف
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ کلسٹربم کا استعمال یوکرین نے کیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے کلسٹر بم کا استعمال یوکرین کی فوج نے کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کی فوج نے روسی فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کرنے کے لئے مارچ کے مہینے میں گوساروفکا دیہات پرکلسٹربم برسائے تھے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل روس پراس علاقے میں یہ ممنوعہ بم استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ علاقے سے ملنے والے ثبوت و شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ کلسٹر بم یوکرین کی فوج نے فائرکئے تھے۔
بین الاقوامی کنونشن کے مطابق کلسٹربم کا استعمال ممنوع ہے ۔ دوہزاردس میں اس بین الاقوامی کنونشن پر دنیا کے سو سے زیادہ ممالک نے دستخط کئےتھے۔ اس پردستخط کرنے والے ممالک میں یوکرین ، امریکہ اور روس بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رزماری ڈی کارلو نے اس سے قبل کہا تھا کہ اقوام متحدہ ، روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کی جانب سے کلسٹربم کے استعمال کی رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔