ہومتازہ ترینیوکرین میں روس 63 ممالک کے جنگجووں سے لڑرہا ہے

یوکرین میں روس 63 ممالک کے جنگجووں سے لڑرہا ہے

یوکرین میں روس 63 ممالک کے جنگجووں سے لڑرہا ہے

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین میں روس 63 ممالک کے جنگجووں سے لڑرہا ہے. روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے جنگجو ہم سے لڑ رہے ہیں۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایک ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں اور اس وقت ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں ایک ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکہ اور کینیڈا جبکہ میں 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے داعش کے ہزاروں دہشتگردوں کو روس سے لڑنے کیلئے یوکرین بھیجا ہے۔

دوسری جانب ی پی آر ملیشیا کے ترجمان ایڈورڈ باسورین نے بتایا کہ دونیسک پیپلز ریپبلک (DPR) کی ملیشیا یونٹوں نے جزوی طور پر ماریوپول شہر میں ازوسٹال سٹیل پلانٹ پر حملہ کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز پر دھاوا بولنے کے لیے بنائے گئے حملہ آور گروہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ہمیں روس سے مدد مل رہی ہے, جو کہ جنگی طیاروں اور توپ خانے کی صورت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کے نام نہاد محافظ بالآخر جلد ہی ہتھیار ڈال دیں گے اور ماریوپول میں لوگ راحت کی سانس لیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل