یوکرین کو بھیجے گئے امریکی ہتھیار دشمن کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، سی این این
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی حکومت حالیہ مہینوں میں یوکرین کی مسلح افواج کو منتقل کی گئی “مہلک امداد” کی بڑی مقدار کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے ہے کہ وہ کہاں گئے؟ حکام نے مبینہ طور پر CNN کو بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس یوکرین تک امریکی ہتھیاروں کی ترسیل کی پیروی کرنے کی “تقریبا صفر” صلاحیت ہے۔
ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے منگل کو CNN کو بتایا کہ اگرچہ جنگ کی وجہ سے یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کی یہ ترسیل کسی بھی شراکت دار ملک کو سب سے زیادہ حالیہ سپلائی ہے، لیکن وائٹ ہاؤس کو اس بات پر تشویش ہے کہ یہ امداد دوسری فوجوں اور ملیشیاؤں کے ہاتھوں میں جا سکتی ہے جنہیں امریکہ ہتھیار دینے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا. امریکی اہلکار نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہ تمام ہتھیار جن کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں یوکرین مخالف قوتوں کے ہاتھ لگ گئے تو صورت حال مزید خراب سکتی ہے. ایک اور ذریعہ نے امریکی انٹیلی جنس کے بارے میں مزید کہا کہ یوکرین کو بھیجے گئے یہ امریکی ہتھیار ایک بڑے بلیک ہول میں گر جانے کے مترادف ہیں.