قرآن مجید کی بے حرمتی، چین کی سویڈن پرتنقید
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
قرآن مجید کی بے حرمتی کے جواب میں چین نے سویڈن پرتنقید کی ہے. سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ چین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد سویڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چایے۔
وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سویڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈن میں انتہا پسند دائیں بازو اسٹرام کرس گروپ کے رہنما راسمس پالوڈن نے سویڈن کے جنوبی لنکوپنگ شہر میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو جلایا تھا جس کے بعد راسمس نے آئندہ ریلیوں میں بھی اس ناپاک عمل کو دہرانے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سب سے پہلے اس واقعے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور اسے مسلمانوں کے خلاف شدید اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔