ہومتازہ ترینماریوپول کی آزادی کامیابی اور آزاد کروانے والے ہیرو ہیں، صدر پوتن

ماریوپول کی آزادی کامیابی اور آزاد کروانے والے ہیرو ہیں، صدر پوتن

ماریوپول کی آزادی کامیابی اور آزاد کروانے والے ہیرو ہیں، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن ماریوپول کی آزادی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ ریاست کے سربراہ نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ “ماریوپول کو آزاد کرانے کے لیے جنگی آپریشن کی تکمیل ایک کامیابی ہے۔ صدر پوتن نے وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کریملن میں ایک میٹنگ میں روسی صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے کہا براہ کرم ہمارے فوجیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازنے کے لیے تجاویز پیش کریں۔ وزیر دفاع نے روسی مسلح افواج کے ہاتھوں ماریوپول کی آزادی کی اطلاع صدر پوتن کو دی۔ روسی صدر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایسے معاملات میں کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، یہ مختلف ایوارڈز ہیں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ان سب کو معلوم ہو: ہماری سمجھ میں وہ سب ہیرو ہیں جنہوں نے ماریوپول کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.

جمعرات کو کریملن میں وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو ماریوپول کی آزادی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ وزیر نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج اور ڈی پی آر پیپلز ملیشیا کی افواج نے ماریوپول کو آزاد کرالیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شہر جو کہ ایک بڑا صنعتی مرکز ہے اور بحیرہ ازوف پر ایک بڑا نقل و حمل کا مرکز ہے، کو کیف حکومت نے 2014 میں “درحقیقت ڈونیٹسک علاقے کا عارضی دارالحکومت” قرار دیا تھا۔ شوئیگو کے مطابق، آٹھ سالوں میں ماریوپول کو “ایک طاقتور گڑھ اور بنیاد پرست یوکرائنی قوم پرستوں کی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل