ہومتازہ ترینیوکرین میں نیٹو کی باقیات کچلنے کے بعد آپریشن ختم کردیں گے،...

یوکرین میں نیٹو کی باقیات کچلنے کے بعد آپریشن ختم کردیں گے، روس

یوکرین میں نیٹو کی باقیات کچلنے کے بعد آپریشن ختم کردیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کے دوسرے سی آئی ایس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ الیکسی پولشچک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کا خصوصی فوجی آپریشن اس وقت ختم ہو جائے گا جب یوکرین پر نیٹو کی نوآبادکاری سے متعلق خطرات ختم ہو جائیں گے اور وہاں نیٹو کی باقیات نہیں رہیں گی۔ سفارت کار نے کہا کہ خصوصی فوجی آپریشن اپنے فرائض کی تکمیل کے بعد ختم ہو جائے گا۔ ان میں دونباس کی پرامن آبادی کا تحفظ، یوکرین کو غیرعسکری کرنا اور اس کے روس مخالف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو ختم کرنا، نیز نیٹو کے ارکان کے ذریعے یوکرین کی سرزمین سے روس کو آنے والے خطرات کا خاتمہ کرنا شامل ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے۔ پولشچک نے زور دیا کہ یوکرین میں جاری روس کے آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔

یاد رہے آج سے تقیبا دو ماہ قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 24 فروری کو ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست کے جواب میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کا یوکرین کے علاقوں پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اس کا مقصد ملک کو غیر فوجی اور محفوظ بنانا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل