ہومپاکستاندادو میں بھیانک آگ سے متعدد بچے ہلاک، حکومت کا 1 کروڑ...

دادو میں بھیانک آگ سے متعدد بچے ہلاک، حکومت کا 1 کروڑ دینے کا اعلان

دادو میں بھیانک آگ سے متعدد بچے ہلاک، حکومت کا 1 کروڑ دینے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ روس)
دادو میں بھیانک آگ سے متعدد بچے ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد حکومت نے امدادی طور پر 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے. پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 40 کے قریب گھر جل کر خاکستر ہوگئے. پولیس کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ اور ناتھن شاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آگ لگنے سے 40 سے زائد کچے مکانات جل گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مٹی کے طوفان کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور دیکھے ہی دیکھتے ایک کے بعد ایک گھر آگ کی لپیٹ میں آتا چلا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کو ضلع دادو کے شہر میہڑ کے گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو کے متاثرین کے لیے مالی امداد جاری ہے، مرحومین کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنےکی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ میں غفلت کا پتا چلنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات یقینی بنائے کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ سانحہ نہ بن جائے، سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی سے 70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے، حادثے میں 9 بچے جاں بحق اور 150 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل